ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطین پر ہورہی بمباری پر بنگلور کے علماء میں سخت ناراضگی؛ 20 مئی کو کرناٹک میں یوم دعا اور احتجاج؛ مسلمانوں سے شریک ہونے کی اپیل

فلسطین پر ہورہی بمباری پر بنگلور کے علماء میں سخت ناراضگی؛ 20 مئی کو کرناٹک میں یوم دعا اور احتجاج؛ مسلمانوں سے شریک ہونے کی اپیل

Wed, 19 May 2021 20:17:29    S.O. News Service

بنگلور 19 مئی (ایس او نیوز)   بنگلور کے علماء اور  مختلف اداروں کے ذمہ داران کی طرف سے  فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کی جارحیت اور وحشیانہ مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے 20 مئی کو کرناٹک میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوں۔

جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے معاون آمیر مقامی مولانا محمد یوسف کنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز  میں   22   علماء اور اداروں کے ذمہ داران  کے نام درج ہیں جنہوں نے  مشترکہ طور پر بتایا ہے کہ اسرائیل کی ظلم و بربریت کے خلاف   کرناٹک میں 20/مئی کو یوم دعا اور احتجاج کیا جائے گا۔

مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ  کووڈ وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں رہتے ہوئے ریاست بھر میں 20/مئی کو فلسطینیوں کے حق میں یوم دعا منایا جائے گا۔ اس موقع پر ظالم وجابر اسرائیل کے خلاف احتجاج بھی منایا جائے گا اور صدرِ ہند، ایمبیسی امریکہ، فلسطین، اسرائیل، ہیومن رائٹس کمیشن اور نمائندہ یو ین آئی کو میمورنڈم ارسال کیا جائے گا۔  اپنے گھر کے سارے افراد بالخصوص بچے اور خواتین اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ہاتھ سے لکھے ہوئے پلے کارڈس لے کر اپنے گھر کے سامنے آدھا گھنٹہ کھڑے رہیں گے۔(صبح  9  تا  10/بجے کے درمیان)۔ اسرائیلی پروڈکٹس کی فہرست تیار کی جائے گی  اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اس دن ہمارا ہر بچہ فلسطین کے بچوں کے لیے دعا کرے گا اور ہر بچہ   10/روپیے جمع کرے  گا اور اس رقم کو محلہ کے غریب بچوں کو دی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں یہودیوں کے جرائم کا ذکر فرمایا ہے۔ ہر گھر میں اس کا اجتماعی مطالعہ کیا جائے گا۔    بعد عصر گھروں میں فلسطینیوں کے حق میں دعا کا اہتمام کیا جائے گا اور اپنے گھروں میں افراد خانہ کے درمیان قبلہ ا ول مسجداقصیٰ، فلسطین اور اسرائیل کی تاریخ بیان کرے گا۔

اپیل کنندگان میں      حضرت مولانا صغیر احمد رشادی، امیر شریعت کرناٹک،    مفتی افتخار احمد قاسمی، صدر، جمعیت العلماء، کرناٹک،      ڈاکٹر بلگامی محمد سعد، امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، کرناٹک ،    مفتی ذوالفقار نوری، اہل سنت الجماعت، کرناٹک اور  مولانا اعجاز احمد ندوی، جمعیت اہل حدیث،کرناٹک  سمیت کافی دیگر  علماء اور اداروں کے ذمہ داران شامل ہیں۔ 


Share: